FBR کی مکمل ڈیجٹیائزیشن،آئندہ ہفتے عالمی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا فیصلہ

20 اپریل ، 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر)ایفبی آر کی مکمل طور پر ڈیجٹیائزیشن کرنے کیلئے آئندہ ہفتے عالمی کنسلٹنٹ تعینات کر دیا جائے گا، حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مینوفیکچررز، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور تمام پوٹینشل ٹیکس دہندگان کی ڈیجٹیائزیشن کرنے کیلئے آئندہ ہفتےعالمی کنسلٹنٹ منتخب کر لیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعہ کو واشنگٹن ڈی سی سے اعلیٰ سطح ورچوئل اجلاس کی صدارت کی ، وزیرخزانہ کو کنسلٹنٹ کے انتخاب کے عمل پر بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10پارٹیوں نےاس عمل میں شمولیت اختیار کی ،جائزہ کے بعد سلیکشن کمیٹی اور کارانداز کے ماہرین نے دو عالمی کنسلٹنٹ کا انتخاب کیا ہے، آئندہ ہفتے ان دو عالمی کنسلٹنٹ فرموں کی فنانسنگ بولی ہو گی ، اور کم بولی دہندہ کو کنسلٹنٹ منتخب کر لیا جائے گا۔