کراچی (جنگ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے براہ راست کسی کانام لیے بغیر پاکستان کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملک جو کہ آتنک ( دہشت گردی ) پھیلاتا تھا اب آٹے کےلیے جدوجہد کررہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے بھارت کی جنگی شعبے میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک جو پہلے ہتھیاروں کی درآمد پر انحصار کرتا تھا وہ اب ہائی ٹیک ہتھیار جیسا کہ براہموس سپرسانک کروز میزائل وغیرہ برآمد کر رہا ہے۔ عالمی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مرکز میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ روس سے تیل کی خریداری کافیصلہ ہم نے ملکی مفاد میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی صورتحال خراب ہوگئی ہے کئی دیوالیہ ہوگئے ہیں یہاں تک کہ ہمارا ایک پڑوسی آٹے کےلیے ترس رہا ہے جو کہ پہلے دہشتگردی پھیلاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں بھارت کو اہم عالمی طاقت بنادیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی حکومت کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر...
کراچیپرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی تدفین میں پاکستان کی...
اسلام آ باد نئےمالی سال 2ہزار پچیس، چھبیس کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کےبجٹ تخمینوں پرکام کےاگلےمرحلے کی...
لاہور،سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے گوجرانوالہ، ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ...
اسلام آباد حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور...