اسلام آباد (فاروق اقدس) دھیمے مزاج اور معاملہ فہم قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تمام وقت جارحانہ موڈ میں نظر آئے، صدر خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی، پی پی اراکین کا احتجاج ، سپیکر نے کہا کہ ایکشن دکھی دل سے لونگا،یہ ناگزیر ہوچکا ، ایوان کے ارکان جو ہمیشہ انہیں عاجزانہ مسکراہٹ کے انداز میں ہائوس کی کارروائی چلاتے دیکھتے آئے ہیں ان کیلئے بھی سپیکر کی چیئر پر سردار ایاز صادق کا یہ مختلف انداز تھا جس کا ایک پس منظر بھی تھا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایوان میں ہونیوالی کشیدگی، اپوزیشن اور حکومتی بنچوں پر تلخی یا پھر خود انکی کسی رکن سے ناراضی کی صورتحال میں وہ اجلاس کے دوران ہی اپنے چیمبر میں معاملہ فہمی سے مسئلہ حل کر لیتے ہیں جمعہ کو اجلاس کی کارروائی کے دوران پوائنٹ آف آرڈرز دیئے جانے پر بھی انہوں نے اپوزیشن اور اتحادی حکومت کے ارکان کے درمیان قدرے سخت رویہ رکھا اور دونوں جانب کے ارکان کو وقت دینے میں توازن کیساتھ ساتھ پوائنٹ آف آرڈر پر تقریر کرنے کے خواہشمندوں کو تنبیہہ بھی کرتے رہے پیپلز پارٹی کے ارکان جب صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور قابل اعتراض نعروں کی بار بار مذمت کر رہے تھے تو سپیکر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا آج میں اس بارے میں ایکشن لونگا گوکہ یہ ایکشن میں دکھی دل سے لونگا لیکن کل کے واقعے کے بعد اب یہ ناگزیر ہوچکا ہے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
اسلام آباد حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...