بھارتی ریاست ناگا لینڈ کے 6 اضلاع میں لوگوں کا انتخابات کا مکمل بائیکاٹ، پولنگ سٹیشن ویران

21 اپریل ، 2024

نئی دہلی (خبرایجنسی )بھارتی ریاست ناگالینڈ کے 6مشرقی اضلاع میں لوگوں نے الگ ریاست کے اپنے مطالبے کے حق میں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا اور پولنگ سٹیشنزویرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگوں نے بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے خود کو پولنگ سٹیشنوں سے دور رکھا اور صرف ضلعی انتظامیہ اور دیگر ہنگامی سروسز اہلکاروں کے سوا کسی بھی شخص کو پولنگ مراکز کے قریب نہیں دیکھاگیا۔ رپورٹس کے مطابق صبح 11بجے تک زیرو ٹرن آئوٹ ریکارڈ کیاگیا اور پولنگ شام 4 بجے ختم ہو نے تک یہ صورتحال برقرار رہی ۔یہ6اضلاع سات ناگا قبائل چانگ، کونیاک، سنگتم، فوم، یم کھیونگ، خیامن ینگان اور تکیر کےزیر کنٹرول ہیں۔ ان قبائل کو علیحدہ ریاست کے اپنے مطالبے کی ایک مقامی سمی قبیلے کی حمایت بھی حاصل ہے۔