راولپنڈی (جنگ نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ21تاریخ کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا ایسے ہی21اپریل کو ووٹ دینا ہوگا۔زین قریشی کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا، میری عوام سے گزارش ہے کہ ہم نے اپنا ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ 21 اپریل کو آنے والا رزلٹ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا، جس طرح سے ہم نے مہم دیکھی اس حوالے سے پاکستان کی مقبول ترین جماعت پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا تو بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 21 تاریخ کو نکلیں اور پی ٹی آئی کو جتوائیں، 21 کو ہم نے ووٹ اور جمہوریت کے ذریعہ بدلہ لینا ہے، میاں نواز شریف کا مستقبل اس ملک میں نہیں دیکھ رہے۔
فیصل آباد مخالفین نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل اور 2کو زخمی کردیا۔فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
لاہور چیمپئنز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ...
واشنگٹن امریکہ نے روس کے اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے یوکرین کو 20بلین ڈالر کا قرض دیدیا...
اسلام آبادسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کیلئےسیاسی درجہ حرارت کونیچے لانا ہوگا، قومی...
پشاور ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئےقائم جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ جرگہ...
اسلام آباد پاکستان اور تاجکستان کے ساتویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کویہاں شروع ہوگیا۔ مشترکہ کمیشن اجلاس...
اسلام آباد سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے درخواست دیئے بغیر...