کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیاہے کہ 2024 میں 2018سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے،ہم جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی،2024میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، پہلے کہا یہ اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، یہ اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، بتاؤ بلوچستان کی اسمبلی کتنے میں خریدی؟ دھاندلی کے خلاف پہلے بھی آگے تھے اور اب بھی آگے رہیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے، پورے ملک میں جائےگی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا، اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندو گے تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں لڑنےکا نہیں ہے، سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا،کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہے، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں ! سیاست دان سیٹوں پر نہ بکیں، بلوچستان کے عوام 8 فروری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے لیے بنا مگر اسلام نظر نہیں آتا ہے، ملک کو سیکولر اسٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ملک کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے، معیشت کہاں جارہی ہے، انتخابات کے نام پر حکومت عوام کی، لیکن عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کچھ چیزوں کو ایجنڈے کے طور لایا جاتا ہے۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...