اسلام ا ٓباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں اور نقصانات پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث81افراد جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا ہے، بارشوں کی وجہ سے200سے زائد مکانات کو بھی نقصان ہوا ہے،بارشوں میں بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور آزاد کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کے ضائع ہونا ہم سب کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مون سون سے پہلے اس طرح کی بارشیں باعث تشویش ہیں، 29 اپریل تک بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث این ڈی ایم اے نے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے، غیر متوقع اور غیر معمولی طوفانی بارشوں کا سلسلہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی علامت ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ محتاط اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، انتظامی اداروں کو 2022 جیسی بڑی تباہی سے بچنے کیلئے پیشگی اور ہنگامی اقدامات لینے ہونے، شیری رحمان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم 2022 کے سیلاب سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور ہم تاریخ کو نہیں دہرائیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...