پنجاب بھر کے چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ

21 اپریل ، 2024

فیصل آباد (آئی این پی)محکمہ وائلڈ لائف نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی جی وائلڈ لائف نے اس سلسلے میں تمام چڑیا گھروں کی انتظامیہ کو ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ڈی جی وائلڈ لائف نے چڑیا گھروں کی حدود میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور چڑیا گھروں میں پلاسٹک بیگ لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اس حوالے سے چڑیا گھروں کے باہر آگاہی بینرز نصب کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔