لندن ( آن لائن ) برطانوی آرمی چیف جنرل پیٹرک سینڈرز نے پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی بہترین نظم وضبط کی حامل فوج قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی فوج جنگی صلاحیتوں میں ماہر ہے ،پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کے دفاع کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ شراکت دار ممالک کو مدد فراہم کرنے کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈاینڈسٹاف کالج کوئٹہ سے فارغ التحصیل برطانوی فوجی افسران کی لندن میں تقریب ہوئی جس میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو بے مثال قرار دیااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کو سراہتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین نظم و ضبط کی حامل فوج قرار دیا گیا۔کوئٹہ ایسوسی ایشن کے 50 سینئر برطانوی فوجی جوان جنہوں نے گزشتہ 50 سالوں میں پاکستان آرمی کے ایلیٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں تعلیم حاصل کی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر برطانیہ کے آرمی چیف جنرل پیٹرک سینڈرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل الیسٹار ارون، لیفٹیننٹ جنرل انتھونی پالمر، بریگیڈیئر نک تھامسن، بریگیڈیئر ٹونی بیری اور میجر جنرل کیماس شامل نے شرکت کی ،تقریب کا انعقاد پاکستان ہائی کمیشن لندن میں آرمی اور ایئر ایڈوائزر نے کیا۔جنرل پیٹرک نے اپنے دور میں ڈیفنس ایسوسی ایشن اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں میں پاکستان کو برطانوی فوج کی اولین ترجیح قرار دیا اور پاکستا نی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کی تعریف کی ،جنرل پیٹرک نے پاکستان کے دفاعی ونگز اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے دیرینہ تعلقات کو ایک اور سطح پر لے جانے کے لیے ملٹری ڈپلومیسی کی پرجوش کوششوں کو بھی سراہا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...