جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس اعظم سواتی کی ضمانت منظور

21 اپریل ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) وڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کر لی ۔ سماعت کے دوران جج طاہر عباس سِپرا نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم گاڑی سے اترا تھا یا نہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔جج نے پوچھا کیا آپ کو اعظم سواتی کی کسٹڈی چاہیے؟ تفتیشی کے انکار پر اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔