شاعر مشرق علامہ اقبال کا86واں یوم وفات آج منایا جائے گا

21 اپریل ، 2024

لاہور (آئی این پی)مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات آج منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ سر علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی سرپرست مانا جاتا ہے۔