پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

21 اپریل ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔ایئر لائنز ذرائع کے مطابق دبئی میں بارشوں کے باعث فضائیآپریشن متاثر تھا،4روز سے پاکستان سے یو اے ای فلائٹ آپریشن معطل تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی یومیہ 8 پروازیں دبئی جاتی ہیں، پی آئی اے کی 4 روز میں 31 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں مسلسل تین دن تک گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کے پیشِ نظر متعدد شہر زیرِ آب آ گئے تھے۔