اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا آرمینیا اور آذربائیجان سرحدی معاہدے کا خیرمقدم

21 اپریل ، 2024

اقوام متحدہ(خبر ایجنسی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی حد بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیاہے۔گوتریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان معاملات معمول پر آنے کا قریب سے مشاہدہ کررہے ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان ریاستی سرحد کی حد بندی سے متعلقہ ریاستی کمیشنز کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گوتریس فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سرحد کے بقیہ حصوں کی حد بندی کا عمل جاری رکھیں اور تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے تصفیہ طلب دو طرفہ مسائل کو بھی حل کریں۔