راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں بڑی پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مشکلات کے باوجود پاک فوج کی تعینات ریسکیو ٹیمیں تمام علاقوں تک پہنچ گئیں، کلاگ ریسکیو ٹیم نے جمعہ زئی اور مرادی گاؤں تک پہنچ کر متاثرہ لوگوں میں کھانے کے پیکیجز تقسیم کئے، کرواٹ ریسکیو ٹیم نے سیاہ کوہ کے قریب واقع گاؤں کے مقامی لوگوں میں کھانے کے پیکیجز تقسیم کئے۔بیلار اور کلانچ کے راستوں کی فوجی دستوں اور مشینری کے ذریعے فوری مرمت کا کام بھی جاری ہے، تمام گاؤں بالخصوص جمعہ زئی اور مرادی میں لوگوں کو ادویات، راشن اور پینے کا پانی مہیا کر دیا گیا ہے اور لوگ اپنے مقامات میں محفوظ ہیں۔کوسٹل ہائی وے پر موجود مسافروں کو پانی اور خوراک فراہم کی گئی، نوشکی کے نواحی علاقوں انعام بوستا اور ڈاک ایریاز سے بھی سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ایک خصوصی ہیلی کوپٹر نوشکی روانہ کیا گیا، اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 150 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہے۔700 خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں، چمن میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، ایف سی کی جانب سے نواحی علاقوں میں پکے ہوئے کھانے کے 300 پیکٹس تقسیم کئے گئے، میڈیکل کیمپ لگاکر 800 سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں ندی نالوں میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا، مختلف مقامات پر گھر کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا عمل بھی جاری ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...