کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کابینہ کی جانب سے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق محکمہ خوراک رواں سال 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا، اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ بلوچستان کابینہ کے فیصلے کے مطابق صوبے میں گندم کی امدادی قیمت سندھ کے مساوی ہوگی۔ یہ فیصلہ بلوچستان سے گندم کی اسمگلنگ سندھ کی جانب روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم کردی۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بار دانہ میں کرپشن ہوتی ہے، جسے روکا جائے گا۔ انہوں نے سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی کہ تمام خریداری مراکز میں بار دانہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسب ضرورت جدید ماحول دوست بیگز خریدے جائیں گے اور آئندہ مالی سال سے کاشتکاروں کو بار دانہ کی فراہمی کے بجائے رقم ادا کی جائے گی۔ صوبائی کابینہ نے آئندہ سال سے سرکاری سطح پر بار دانہ کی خریداری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خوراک کے پاس دستیاب 58000 باردانہ شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔ مزید روایتی بار دانہ نہیں خریدا جائے گا۔ وزیراعلی نے محکمہ خوراک کو ٹینڈر کینسل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ریاضسعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کو فوری طور پر ترقی کی جانب گامزن کیا جائے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق...
نکوسیاقبرص میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے آزاد تفتیش کار...
ریوڈی جنیروبرازیل میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ریوڈی جنیرو میں8سالہ...
راولپنڈی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز پر تنقید ہونی...
لاہورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا گیا...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بددیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں...
کراچیوفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہاہے کہ کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں،پاکستان...
واشنگٹنامریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے ریپبلکن رکن کانگریس اینڈی بگس،...