ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا

21 اپریل ، 2024

واشنگٹن (کے پی آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور برقی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلاکے چیف ایگزیکٹو افسر ایلون مسک نے اپنا بھارت کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرنی تھی،تفصیل کے مطابق ایلون مسک نے ہفتے سے بھارت کا دوروزہ دورہ کرنا تھا۔ تاہم انہوںنے اپنے شوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر لکھاʼʼٹیسلا کی بھاری ذمہ داریوں کا تقاضا ہے کہ میں فی الوقت بھارت کا دورہ ملتوی کروں۔ وہ بھارتی مارکیٹ میں داخل ہونے کا بھی اعلان کرنے والے تھے۔ انہوں نے بھارت کے دورے کے دوران بھارتی خلائی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرنی تھی۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ تاہم میری پوری کوشش ہو گی کہ میں رواں برس کے آخر میں بھارت کادورہ کروں۔