ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص کی خود کشی کی کوشش

21 اپریل ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص نے عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کی ۔امریکی حکام کے مطابق عدالت کے باہر خود سوزی کرنے والے شخص کی شناخت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ میکسویل آزاریلو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، خود سوزی سے پہلے وہ ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا جس پر لکھا تھا کہ ٹرمپ امریکا کے صدر جو بائیڈن ہی کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم پھیلانا چاہتے ہیں خود سوزی سے قبل اس نے پمفلٹ بھی پھینکے ۔حکام کے مطابق خود سوزی کرنے والے نے خود کو انویسٹی گیٹوریسرچر قرار دیا تھا ۔