اے این ایف کی کارروائیاں،39کلو منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتا ر

21 اپریل ، 2024

لاہور ( این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،9کاروائیوں میں39کلومنشیات برآمد کر کے7ملزمان گرفتا ر کر لیے گئے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو افیون ، راولپنڈی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ ، بلوچستان میں دوکی سے 16 کلو افیون ، سکھر ہائی وے کے قریب دو خواتین سے 9کلو چرس د، آئی جے پی روڈ راولپنڈی میں خاتون سے 6کلو چرس ، جناح کالونی فیصل آباد کے قریب ملزم سے 2.5کلو چرس ، تین میلا چوک اٹک میں ملزم سے 1.5 کلو چرس ، پشاور میں ملزم سے 1.2کلو گرام چرس اور زیرو پوائنٹ قصور کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔