اسلام آباد، لاہور ( طاہر خلیل،نمائندگان جنگ، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے، قومی اسمبلی کی 5، پنجاب کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 2،2اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن ہوگا، فوج تعینات کردی گئی، سول آرمڈ فورسز کے دستے بھی لگیں گے ، سول آرمڈ فورسز اور آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے،انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ،وزارت داخلہ کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فوجی دستے کوئیک رسپانس فورس کے طورپر خدمات دیں گے، نیم فوجی اور فوجی دستے 22اپریل تک دستیاب ہوں گے ، دوسری جانب وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ البتہ لینڈ لائن نیٹ سروسز بحال رہیں گی، یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلے میں وفاقی وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ 13 اضلاع اور تحصیلوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے جبکہ موبائل پر کال سروس بحال رہے ۔ تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پوری کوشش کریں گے کہ ضمنی الیکشن میں بڑا سرپرائز دیں۔ 8 فروری کو انٹرنیٹ بند کیا تھا، کل بھی انٹرنیٹ بند کرنے کی نوید سنا دی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے ضمنی الیکشن کے تناظر میں کہا کہ آر اوز سے خالی کاغذات پر دستخط کروائے جا رہے ہیں، نہ ماننے والے آر اوز کو پکڑ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔رؤف حسن نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد چھاپے مارے جا رہے ہیں، ورکرز کی فیملیز کے ساتھ بد سلوکی معمول بن گیا ہے۔ ادھرپاکستان مسلم لیگ(ن) کا دعوی ہے کہ ضمنی انتخاب کے نتائج بھی اٹھ فروری سے مختلف نہیں ہوں گے، عوام جو بھی فیصلہ کریں گے اسے خلوص نیت سے قبول کر یں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ آج اتوار کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ۔این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان،این اے 119 لاہور،این اے 132 قصور اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20خضدار اور پی بی 22 لسبیلہ،خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ،پی کے 91 کوہاٹ۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 چکوال،پی پی 32 گجرات،پی کے 36 وزیر آباد ،پی پی 54 نارووال،پی پی 73 بھکر،پی پی 139 شیخوپورہ،پی پی 149لاہور،پی پی 149 لاہور،پی پی 154 لاہور،پی پی 164 لاہور،پی پی 266 رحیم یار خان اور پی پی 290 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔پی بی 50 (قلعہ عبداللہ) کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی، این اے 8 باجوڑ اور پی کے 22 باجوڑ کے انتخابات امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے۔
اسلام آباد پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے معاملات میں شک وشبہات اور سوالات کا دائرہ کار بڑھتا...
کراچیبھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے...
اسلام آ باد سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت...
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
برامپٹنکینیڈین صوبہ انٹاریو میں سکھ اور پاکستانی آبادی کے علاقے برامپٹن سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی اورمارک کارنی کو...
ٹورنٹوکنیڈین انتخابات، 6 پاکستانی کامیاب، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد چوتھی بار منتخب، شفقت علی ، سمیر زبیری...
اسلام آباد بھارت سے پاکستانی سفارتکاروں متعلقہ عملے اور ان کے اہلخانہ کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے میں دس...