اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چینی انجینئرز پر حملہ کی انکوائری کمیٹی نےگریڈ20 کے افسرآر پی او ہزارہ محمد اعجاز خان کو کلین چٹ دیدی،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد اعجاز خان کے خلاف انضباطی کا روائی نہ کرنے کی سفارش کردی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ سفارش مسترد کرتے ہوئے انضباطی کا روائی کی ہدایت کردی ہے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے مراسلہ میں اعجاز خان کی معطلی کے حکم پر نظر ثانی کی سفارش کی گئی چونکہ انکوائری کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اس معاملہ میں آر پی او کا کوئی قصور نہیں لہذا ان کی معطلی کا حکم واپس لے کرکوئی انضباطی کا روائی نہ کی جا ئے۔ تاہم دیگر تین پولیس افسروں کمانڈنٹ ایس ایس یو خیبر پختونخواہ اور پولیس سروس کے گریڈبیس کے افسر محمد ظفر علی ‘ ڈی پی او لوئر کو ہستان اور پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر جمیل اختر اور ڈی پی او اپر کو ہستان ا محمد سلیمان کو چارج شیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چینی انجئنرز پر حملہ کے بعد وزیر اعظم نے مذکورہ چاروں افسروں کو 120دن کیلئے معطل کر کے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دیاتھا۔وزیر اعظم آفس کے ذ رائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور انکوائری کمیٹی کی سفارش سے اتفاق نہیںکیا اور حکم دیا ہے کہ چاروں افسروں کے خلاف انضباطی کا روائی کی جا ئے۔
کراچی پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار فریم...
کراچی ایران کا تیل ریفائنری نظام جلد بحال کرنے کا منصوبہ، مرمت کا کام شروع، حملوں کے بعد بحالی عمل تیز، دو...
کراچی مذاکرات ناکامی کی وجہ، واشنگٹن فوری اور واضح نتائج چاہتا تھا. تہران کا تدریجی اور باوقار مذاکراتی...
کراچی خلیجی اتحادیوں نے امریکہ سے اسلحہ کی فراہمی کے لیے رخ بدل لیا۔ جنوبی کوریا کے جدید دفاعی نظاموں اور...
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
اسلام آباد پاک-امریکہ اور ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر سفارتی محاذ پر توجہ کا مرکز، ماہرین پاکستان کے...
اسلام آباد دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے...
تہران ایرانی محکمہ طبِ قانونی کے سربراہ، جو ملک کی عدلیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ...