کوئٹہ/پشین ( این این آئی/ نامہ نگار)جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے 2018کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحر یک چلائی لیکن 2024میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے ،یہ پوری ملک میں جائے گی ،ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں ؟ جمعیت علما اسلام ف نے قلعہ عبداللہ سمیت ملک میں ضمنی الیکشن کے بایکا ٹ کا اعلان کردیا ہے اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا، بلوچستان اسمبلی ہو یا پارلیمنٹ ہو، آج یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پشین کے تاج لالہ گراونڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے مر کزی جنرل سیکر ٹری مولانا غفور حیدری ،سینیٹر مولاناعبد الواسع ،رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیززہری ،صلاح الدین ایوبی ،آغا محمود شاہ ،عین اللہ شمس ،مولانا عبد الواحد صدیقی اورملک سکندر ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ ملک کو قائم رکھنے میں جمعیت علما اسلام کا کردار بہت اہم ہے ، آج مدارس ملک بچانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ اسٹبلشمنٹ مدارس کو ختم کرنے میں لگی ہیں ،اگر وہ آئین اور اسمبلوں کو جوتے تلے روندیں گے تو ہم پہاڑ کے طرح کھڑے رہیں گے ،بزدلی کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں۔
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کی سخت نگرانی کی ہدایت ، محکموں کو فنڈز کے...
کراچیصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اورسندھ کی سیاسی صورتحال،...
کراچی ٹرمپ ایران حکومت گرانے میں ناکام، تہران کی حکمت عملی مؤثر ثابت، ہرمز بندش سے دباؤ بڑھا،ایران نے جنگ...
کراچی مذاکرات کی میزبانی، پاکستان نے عالمی سفارتکاری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا، ٹرمپ پالیسی سمجھنے میں...
کراچی بیرونی سرمایہ کاری 33فیصد کم، مہنگائی میںمزید اضافہ،وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...
اسلام آبادنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کوسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن...