اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) 65 سال عمر کی حد ختم،20 لاکھ تک تنخواہ پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی ،وفاقی کابینہ نےاہم تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی،اس ضمن میں وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری لی گئی، ذرائع کے مطا بق کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دی، تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ۔ اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزکے تحت تعیناتیوں کےلیےعمر کی بالائی حد نہیں ہوگی۔ اب65 سال کےبعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں65 سال کے بعدتوسیع ہوسکے گی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ملک میں نئےٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں۔ وفاقی حکومت نےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے، وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مذ یدمؤثر بنایاجائےگا۔
اسلام آباد پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے معاملات میں شک وشبہات اور سوالات کا دائرہ کار بڑھتا...
کراچیبھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے...
اسلام آ باد سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت...
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
برامپٹنکینیڈین صوبہ انٹاریو میں سکھ اور پاکستانی آبادی کے علاقے برامپٹن سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی اورمارک کارنی کو...
ٹورنٹوکنیڈین انتخابات، 6 پاکستانی کامیاب، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد چوتھی بار منتخب، شفقت علی ، سمیر زبیری...
اسلام آباد بھارت سے پاکستانی سفارتکاروں متعلقہ عملے اور ان کے اہلخانہ کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے میں دس...