پرائیویٹ سیکرٹریز پروموشن ، FSTنےفنا نس ڈویژن کا او ایم کالعدم قرار دیدیا

21 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پرائیویٹ سیکرٹریز پروموشن کے حوالے سے FSTنےفنا نس ڈویژن کا او ایم کالعدم قرار دیدیا،اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا2جون1983کا او ایم بحال ، فنا نس ڈویژن کو سول سرونٹس رولز ترمیم کا اختیار نہیں، فیڈرل سروسز ٹریبونل نے خزانہ ڈویژن کے 31 مارچ 2021 کے آفس میمورنڈم کو کالعدم قرار دے دیا ، جس کے تحت پرائیویٹ سیکریٹریز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 2 جون 1983 کے آفس میمورنڈم کے تحت گریڈ اٹھارہ میں ترقی کیلئے بارہ سال اور18 سے 19 میں ٹائم اسکیل ترقی کیلئےپانچ سال کی سروس لازمی قرار دی گئی ۔کے لئے ٹائم سکیل پروموشن کیلئے لینتھ آف سروس رول کو ختم کر کے بالترتیب 5 سال اور 12 سال کر دیا گیا تھا۔ اب گریڈ 18 اور 19 کے لئے 2 جون 1983 کے آفس میمورنڈم کے لینتھ آف سروس کے رول کا اطلاق ہو گا جو کہ بالترتیب 5 سال اور 7سال کی سروس گریڈ 17 میں در کار ہو گی۔فیڈرل سروس ٹریبونل نے یہ فیصلہ زاہد حسین کی پٹیشن پر سنایا جنہوں نے فنا نس ڈویژن کے او ایم کو چیلنج کیا تھا۔ سماعت ٹر یبو نل کے ممبران عاصم اکرم ٗ محمد جا وید غنی اور ڈاکٹر مجیب الر حمنٰ نے کی۔