اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاکستان اورایران کےدرمیان معاشی تعلقات کےایک نئے دورکا آغازہو رہا ہے،پاکستان اورایران نے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کےقیام کا فیصلہ کرلیا- کابینہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دیدی ، دستخط ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کیے جائینگے ،وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی- حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے ایران کے ساتھ ایم او یو کے لیے سرکولیشن سمری پر منظوری لی گئی-مفاہمتی یادداشت پرایرانی صدر کےدورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے-ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بائیس سے 24اپریل کے دوران شیڈول ہے-ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں ممالک نےمفاہمتی یادداشت کےمسودے کو حتمی شکل دیدی -پاک ایران مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ سطح پر ریمدان-گبد سرحد پر قائم کیا جائے گا-خصوصی اقتصادی زون کےقیام سےدونوں ممالک کےدرمیان معاشی تعلقات کومزیدوسعت ملے گی-حکومتی ذرائع کے مطابق ایران کے لیے برآمدات کے حوالے سے پاکستان میں بڑی صلاحیت موجود ہے-پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، فارماسیوٹیکلز،آئرن اور اسٹیل مصنوعات برآمد کی جاسکتی ہیں-اسی طرح مشترکہ خصوصی اقتصادی زون میں درآمدات کے متبادل اشیاء والی صنعتوں کا قیام عمل میں لاکر جاری کھاتوں پر دباؤ کم کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے معاملات میں شک وشبہات اور سوالات کا دائرہ کار بڑھتا...
کراچیبھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے...
اسلام آ باد سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت...
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
برامپٹنکینیڈین صوبہ انٹاریو میں سکھ اور پاکستانی آبادی کے علاقے برامپٹن سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی اورمارک کارنی کو...
ٹورنٹوکنیڈین انتخابات، 6 پاکستانی کامیاب، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد چوتھی بار منتخب، شفقت علی ، سمیر زبیری...
اسلام آباد بھارت سے پاکستانی سفارتکاروں متعلقہ عملے اور ان کے اہلخانہ کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے میں دس...