اسلام آباد (فاروق اقدس) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پیر کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے،وہ لاہور اور کراچی بھی جائینگے، ایرانی صدر کو وزیراعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا صدر ابراہیم رئیسی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن پربھی بات ہوگی، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائیگا پیر کو چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر وزراء ایرانی صدر سے ملاقاتیں کرینگے، ایرانی صدر سے عسکری قیادت کی ملاقات بھی ہو گی، پیر کی شام ہی صدر آصف زرداری سے ایرانی صدر ملاقات کرینگے جس کے بعد صدر زرداری عشائیہ بھی دینگے منگل کو ایران کے صدر لاہور پہنچیں گے جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں ہونگی، گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائیگا ایرانی صدر شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد جائینگے، ایرانی صدر منگل کو کراچی پہنچیں گے جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں ہونگی ایرانی صدر مزار قائد پر حاضری دینگے جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے ضیافت کا اہتمام کیا جائیگا، بدھ کو ایران کے صدر واپس چلے جائینگے۔
اسلام آباد پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے معاملات میں شک وشبہات اور سوالات کا دائرہ کار بڑھتا...
کراچیبھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے...
اسلام آ باد سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت...
کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرسینئر صحافی تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے جیو پر گفتگو کرتے ہوئے...
برامپٹنکینیڈین صوبہ انٹاریو میں سکھ اور پاکستانی آبادی کے علاقے برامپٹن سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینیڈا کی لبرل پارٹی کو انتخابات میں کامیابی اورمارک کارنی کو...
ٹورنٹوکنیڈین انتخابات، 6 پاکستانی کامیاب، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد چوتھی بار منتخب، شفقت علی ، سمیر زبیری...
اسلام آباد بھارت سے پاکستانی سفارتکاروں متعلقہ عملے اور ان کے اہلخانہ کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے میں دس...