بادل گرجنے کے دوران درخت تلے یا گیلی جگہ پر رہنا خطرناک

21 اپریل ، 2024

اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد) بادل گرجنے کے دوران درخت تلے یا گیلی جگہ پر رہنا خطرناک ہے،متحدہ عرب امارات‘سعودی عرب میں کم و بیش 75سال کی تاریخ میں پہلی بار تباہی مچانے والا بارش کا سسٹم ان دنوں بلوچستان‘ خیبر پختونخوا‘ گلگت بلتستان‘ آزاد کشمیر‘ سندھ اور پنجاب پر موجود ہے۔ ان صوبوں میں رواں ہفتے کئی درجن افراد آسمانی بجلی گرنے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سبز درخت یا پانی والی جگہ پر اُس وقت کھڑے نہ ہوں جب بادل گرج رہے ہوں اور بارش ہو رہی ہو کیونکہ اُس وقت بجلی گرنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بجلی گرنے کے آثار انسانی جسم خصوصاً سر کے بال اوپر کی طرف کھڑے ہو جائیں تو سمجھ جائیں کہ بجلی گر سکتی ہے۔ مقناطیسی حالت محسوس ہو کہ کوئی چیز جسم کے اوپر کی طرف کھینچ رہی ہے تو اس درخت اور گیلی زمین سے جتنی جلدی ممکن ہو سکے دور ہو جائیں کیونکہ وہاں بجلی گرنے کا عموماً چانس ہوتا ہے۔