اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک وفد پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کر کے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کے بیان کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح کرنے کی کوشش کرے گا جنہوں نے مبینہ طور پر امریکہ کے علاوہ سعودی عرب کو 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں کردار ادا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ سفارتی برادری پی ٹی آئی رہنما کے کچھ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے بیزار ہے جو اپنی چھوٹی موٹی سیاست کے لیے بغیر کسی بنیاد کے بیرونی ممالک کو ملوث کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا وفد سعودی سفیر کو اپنا موقف بیان کرے گا اور اس مقصد کے لیے وہ سفیر نواف سے ملاقات کی درخواست کرے گا۔ دریں اثناء سفیر نواف بن سعید المالکی آئندہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ریاض سے قبل شاہی انتظامیہ سے اہم مشاورت کے لیے جلد ہی ریاض کا دورہ کرنے والے ہیں۔
کراچی بھارت میں آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین...
نئی دہلی پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار...
کراچی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ پہلگام...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی اور قائم مقام...
اسلام آ باد سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے خبردار ہوجائیں کہ ا ن پر شکنجہ سخت ہونے والا ہے۔ ذرائع کے...
پشاورسینئرکسٹمزافسران کا اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب‘بڑی کارروائی کی تیاری ‘افسران کو تین گروپوں میں تقسیم کیا...
اسلام آباد 67ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا عطا...
نئی دہلیپہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور بھارت کے لڑاکا طیارے...