الیکشن کے آغاز سے نتائج کے اعلان تک ”جیونیوز“ کی تمام دِن خصوصی نشریات

21 اپریل ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا دنگل اتوار کو شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے بڑے بڑے اُمیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ انتخابات کی اِن ساری سرگرمیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”جیونیوز“ نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے ناظرین کیلئے ”الیکشن سیل“ کی خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے جس میں الیکشن کے آغاز سے نتائج کے اعلان تک ہر اہم خبر، تجزیئے اور اپڈیٹ بروقت عوام تک پہنچائی جائے گی۔ الیکشن کی یہ خصوصی نشریات تمام دِن جاری رہے گی۔