اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئین پر صحیح طریقہ سے عمل درآمد کروائیں ، نہ تو چیف جسٹس نے خود انصاف کیا اور نہ ماتحت عدالتوں سے انصاف دلایاہے،اس حوالے سے پارٹی کے بانی چیئرمین ،عمران خان کی جانب سے بھی چیف جسٹس کے نام ایک خط لکھ کر تحریک انصاف کے کارکنوں پر ریاستی ظلم کی نشاندہی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، 4 صفحات پر مشتمل خط بھی میڈیا کو جاری کردیاگیا ،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوظلم بھی ہمارے ساتھیوں پر ہورہا ہے اس کی ذمہ داری چیف جسٹس پر عائد ہوتی ہے، پچھلے بہت دنوں سے ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کے خاندان کے لوگوں کے ساتھ بد سلوکی معمول بن گیا ہے۔
لاہورلاہور ہائیکورٹ بار روم میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
نئی دہلیبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
کراچی برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید...
اسلام آباد ڈی ایٹ ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم نے رکن ممالک کے مابین ویزا کی سہولت کو بہتر بنانے اور سفری...
کراچی کارکنوں کی ترسیلات زر ، اپریل 2026ء میں گذشتہ ماہ مارچ کی نسبت 7.6 فیصد کی کمی،گذشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد کا...
کوئٹہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، جس کے بعد 170 روپے والا پیٹرول 210 روپے فی لیٹر میں...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس پیٹرول 30 دن اور ڈیزل 27 دن کے اسٹاکس ہیں۔سینیٹ کی...