کے پی اوربلوچستان میں بارشو ں نے تبا ہی مچا دی ،جاں بحق افرا د کی تعداد 59ہو گئی ،72زخمی

21 اپریل ، 2024

پشاور ، کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک نمائندگان جنگ ) کے پی اوربلوچستان میں بارشو ں نے تبا ہی مچا دی ،جاں بحق افرا د کی تعداد 59ہو گئی ،72زخمی ہوگئے ۔خیبرپختونخوا میں صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں رونما ہونےوالے مختلف حادثات کے باعث جان بحق ہونےوالے افراد کی تعداد مزید بڑھ کر 59ہوگئی ہے، جبکہ 72افراد زخمی ہوئے ،پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بارشوں سے ہونےوالے جانی ومالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بارشوں اور قدرتی حادثات کے نتیجے میں سب سے زیادہ 9 افراد لوئر دیر میں جاں بحق ہوئے اسی طرح دوسرے نمبرپر ضلع سوات میں 8جبکہ تیسرے نمبر پر ضلع خیبرمیں 7افراد جان بحق ہوئے،رپورٹ کے مطابق اپر دیر میں 5،قبائلی ضلع باجوڑ میں چار ،اسی طرح مردان ، ملاکنڈ،چارسدہ اور کرک میں تین تین افراد ،ضلع شاہ نگلہ ،ٹانک اور قبائلی ضلع مہمند میں دو ،دو جبکہ لوئر چترال ،ہنگو،پشاور ،اپر چترال ،بٹ گرام ،مانسہر ہ ،بنوں اور کوہستان کولائی پالس میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا،رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد میں 33 بچے 14 مرد اور 12 خواتین جبکہ زخمیوں میں 14 خواتین، 35 مرد اور 23 بچے شامل ہیں، بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بارش اور سیلاب کے بعد سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔