کراچی (جنگ نیوز) سینئر اداکار شہزاد نواز نے بتایا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد سے اب تک کئی یادگار کردار ادا کرچکاہوں تاہم ایک کردار ایسا بھی ملا تھا جب مجھے ایک ملک کا صدر بنایا گیا اور پھر میں وہاں تبدیلی لایا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان تابش ہاشمی نے پوچھا جس کردار میں ڈھل کر آپ تبدیلی لائے، یہ بتائیں اس سیریل میں آپ ”جیل“ گئے تھے یا نہیں؟ یہ سنتے ہی پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ شہزاد نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدانوں کی جیبیں بہت بڑی لیکن دِل بہت چھوٹے ہیں۔ سینئر اداکار کی قہقہوں سے بھر پور گفتگو ناظرین اتوار کی شب 11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
اسلام آباد آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے صدر اے پی این ایس سے کہا ہے کہ اخبار...
اسلام آباد مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین نے نیب راولپنڈی/ اسلام آباد کے دفتر میں شکایات کے انبار لگا...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےقومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کاگریڈ19اور مساوی افسران کیلئے 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو...
کراچی ڈیفنس سی ویو روڈ پرتیزرفتار ڈالےکی ٹکر سے گاڑی میں سوارشخص جاں بحق ہوگیا ،حادثہ کے بعد ذمہ دار ڈرائیور...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بی ایس-20 یا مساوی گریڈ کے افسران سے 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے...