شارجہ (سبط عارف ) شارجہ میں حالیہ شدید بارشوں میں متاثرین کی مدد کے لیےوہاں مقیم پاکستانی برادری نے اکٹھاہو کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے متاثرین کو بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں ۔ گو کہ پاکستانی بھی بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرین میں لیکن اس کے باوجود وہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں ۔ پاکستان سوشل منسٹر شارجہ کے تحت امدادی سر گرمیاں جارہی ہیں ۔ رضا کاروں نے انتھک امدادی سر گرمیوں کےلیے خود کو وقف کررکھا ہے ۔ منسٹر کے تحت خالدحسین چوہدری نے شارجہ میں سیلاب و بارش زدگان کی امداد کےلیے پاکستانی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ امدادی سر گرمیوں کے دوسرے دب انہوں نے 500متاثرہ خا ندانوں میں راشن تقسیم کیا ۔ پاکستانی سیلابی پانی کے نکاسی میں تعاون کررہے ہیں ۔
نئی دہلی بھارت نے گزشتہ روز کول گیسی فیکیشن کے عمل کو وسعت دینے کے لیے تقریباً 4 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری...
کراچی صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس حسن فیروز اور صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے کہا ہے کہ کراچی میں پیش آنے...
اسلام آباد آذربائیجان کا پاکستان کے امن و استحکام کے کردار کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان، دہشتگردی کے مکمل...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...
اسلام آباد امریکا نے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ 450سے زائد نایاب اور قیمتی نوادرات بازیاب کرکے پاکستان کے...
کراچی صوبہ سندھ میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس علاقے کے یو سی چیئرمین سے بھی مد د لے گی سندھ لوکل...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شدید گرمی کے دوران کراچی سمیت سندھ...
کیف روس نے یوکرین کے مغربی علاقوں جو نیٹو رکن ممالک کی سرحدوں کے قریب ہیں، پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں چھ...