حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن 2024ءمیں ضیاءالدین شیخ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے‘ شاکر نواز شر جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کامیاب ہوئے‘ نائب صدر کے عہدے پر ظہیر الدین سہتو‘ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر اسد علی مری‘ لائبریری سیکریٹری کے عہدے پر وزیر حسین چانڈیو جبکہ خزانچی کی نشست پر جہانزیب لغاری نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ضیاءالدین شیخ کے صدر اور شاکر نواز شر کے جنرل سیکریٹری و دیگر عہدوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے کامیابی پر نعرے بازی کی‘ کامیاب امیدواروں کو پھول کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ ریٹرننگ آفیسر / سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کرم الدین جونیجو کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر ضیاءالدین شیخ نے 821 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ نائب صدر کی نشست پر ظہیر الدین سہتو نے 459 ‘ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے شاکر نواز شر نے 468‘ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر اسد علی مری نے 714‘ لائبریری سیکریٹری کے عہدے پر وزیر ہسین چانڈیو نے 936 اور خزانچی کے عہدے پر جہانزیب لغاری نے 608 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ایم ایم سی کی 7 نشستوں پر اعجاز علی لاکھو‘ تنویر حسین سہتو‘ محمد فیصل لغاری‘ بابر خان یوسف زئی‘ عبدالرحیم میمن‘ مہک کنول اور شائستہ تبسم رانا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
نئی دہلی بھارت نے گزشتہ روز کول گیسی فیکیشن کے عمل کو وسعت دینے کے لیے تقریباً 4 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری...
کراچی صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس حسن فیروز اور صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے کہا ہے کہ کراچی میں پیش آنے...
اسلام آباد آذربائیجان کا پاکستان کے امن و استحکام کے کردار کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان، دہشتگردی کے مکمل...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...
اسلام آباد امریکا نے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ 450سے زائد نایاب اور قیمتی نوادرات بازیاب کرکے پاکستان کے...
کراچی صوبہ سندھ میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس علاقے کے یو سی چیئرمین سے بھی مد د لے گی سندھ لوکل...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شدید گرمی کے دوران کراچی سمیت سندھ...
کیف روس نے یوکرین کے مغربی علاقوں جو نیٹو رکن ممالک کی سرحدوں کے قریب ہیں، پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں چھ...