کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیسلا اور سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی طے تھی اور ان کے دورے کو جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے طور پر دیکھا جارہا تھا تاہم اب ان کا دورہ بغیر کسی وجہ کے ملتوی کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے دورہ بھارت ملتوی ہونے کی فوری طور پرکوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھی اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔خبر ایجنسی رائٹرز کی جانب سے 10 اپریل کو ایلون مسک کے دورہ بھارت کی خبر دی گئی تھی جس کے بعد ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں۔
نئی دہلی بھارت نے گزشتہ روز کول گیسی فیکیشن کے عمل کو وسعت دینے کے لیے تقریباً 4 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری...
کراچی صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس حسن فیروز اور صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے کہا ہے کہ کراچی میں پیش آنے...
اسلام آباد آذربائیجان کا پاکستان کے امن و استحکام کے کردار کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان، دہشتگردی کے مکمل...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...
اسلام آباد امریکا نے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ 450سے زائد نایاب اور قیمتی نوادرات بازیاب کرکے پاکستان کے...
کراچی صوبہ سندھ میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس علاقے کے یو سی چیئرمین سے بھی مد د لے گی سندھ لوکل...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شدید گرمی کے دوران کراچی سمیت سندھ...
کیف روس نے یوکرین کے مغربی علاقوں جو نیٹو رکن ممالک کی سرحدوں کے قریب ہیں، پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں چھ...