اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے پاکستان کے میزائل پروگرام کیلئے سامان و آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف امریکی حکومت کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ سے متعلق معاملہ پر فی الفور حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیاہے ،پی ٹی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے میزائل پروگرام سے وابستہ کمپنیوں کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے اقدام کی خبر ہر لحاظ سے حساس اور باعثِ تشویش ہے، امریکی انتظامیہ کے اقدام نے میزائل پروگرام کے حوالے سے پوری قوم میں تشویش کی ایک غیر معمولی لہر کو جنم دیا ہے،عوامی تائید و مینڈیٹ سے محروم حکومت کی نہایت حساسیت کے حامل دفاع اور خارجہ امور سے جڑے معاملات سے نمٹنے کی صلاحیت پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کرنا ممکن نہیں ہے ،امریکی انتظامیہ کے اس اقدام پر وفاقی حکومت خصوصاً وزارتِ دفاع کا موقف کیا ہے ؟اور اس پر کیا حکمت عملی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
جدہ اس سال مسجد نمرہ سے خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دینگےمسجد الحرام اور مسجد نبوی میں...
کراچی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا...
کراچی ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا، مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
کراچی امریکی خواتین میں ملک چھوڑنے کا رجحان بڑھنے لگا، ٹرمپ کی سیاست بھی اہم وجہ، خواتین کے حقوق اور سیاسی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی سروس چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے...
نیویارک امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار کے مطابق، سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں ہونے والی فائرنگ کے دونوں...
مکہ مکرمہ اسلامی امور کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نےمکہ مکرمہ کی مساجد کے اماموں اور...