لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے گڑھے جانے والے جھوٹ کی پول کھول دی۔ بھارتی میڈیا نے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے جھوٹی خبر نشر کی تھی کہ میٹروپولیٹن پولیس نے انٹیلی جنس ذرائع سے خالصتان ریفرنڈم میں مبینہ فراڈ کی اطلاعات پر لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ بھارت کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل نے یہ جھوٹی خبر دی تھی کہ 15 نومبر کو سکاٹ لینڈیارڈ نے سکھ فار جسٹس کے باتھ روڈ ہائونسلو کے سدا سپر سٹور میں واقع دفتر پر چھاپہ مارکر خالصتان پر ریفرنڈم کی برطانیہ میں چلائی جانے والی مہم اور ریفرنڈم میں ووٹرز کے جعلی ٹرن آئوٹ دکھانے کیلئے استعمال کی جانے والی مشینری اور ڈاکومنٹس ضبط کرلئے۔
اوٹاوا کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹوڈیو نےکہا ہے کہ اگر امریکا نے ٹیرف نافذ کئے تووہ اس کا ٹھوس جواب دیں گے کہ...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اس وقت معاشی استحکام کے...
کراچیترکیہ کے علاقے بولو میں تفریحی مقام پر واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، حادثے میں 66 افراد ہلاک اور 51 سے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے بنچ میں سے ایک مخصوص کیس...
کراچی سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے ضلع جامشورو میں واقع بلالو، پچھرن، سورجن اور سنبک گیم ریزروائز کی کمیونٹی...
کراچی میونسپل کمشنرجناح ٹاؤن کی برطرفی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور، کونسل نے میونسپل کمشنر کی بلدیاتی...
پیرس اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی اسمگلرز کے خلاف آپریشنز کے...
ریاض امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر کی امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں سعودی عرب کی نمائندگی...