کھاد کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے آن لائن پورٹل فعال کرنیکافیصلہ

28 نومبر ، 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کھاد کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے پنجاب حکومت نے آن لائن پورٹل فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں اور ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور وفاقی سیکرٹری انڈسٹریزجواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں کھاد کے کاروبار میں مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔