اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان ایران کا دہشتگرد ی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور تجارتی حجم10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ابراہیم رئیسی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایران کے صدر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید، چشم ما روشن دل ما شاد، آج ہماری بہترین گفتگو ہوئی، ہمارے درمیان مذہب، تہذیب، سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے رشتے ہیں، تمام شعبوں میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا ایران اور پاکستان کے تعلقات صرف 76 سال سے نہیں ہیں، پاکستان کو سب سے پہلے ایران نے تسلیم کیا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا غزہ پر سلامتی کونسل کی قرار داد کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں لیکن اقوام عالم خاموش ہے جبکہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے پر ایرانی صدر شکر گزار ہوں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا غزہ کے عوام کی نسل کشی ہو رہی ہے، غزہ سے متعلق جرات مندانہ مؤقف پر پاکستان کے عوام اور حکومت کوسلام، سلامتی کونسل غزہ کے معاملے پر ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہی، غزہ کے عوام کو ایک دن ان کا حق اور انصاف مل جائےگا۔ ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے تعلقات کو کوئی منقطع نہیں کر سکتا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا آج ہم نے پاک ایران اقتصادی، تجارتی، ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کا عزم کیا، دوست ملکوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا ایران کے عوام نے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کیا ہے۔پاکستان اور ایران کے رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔قبل ازیں پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے، اس دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔پاکستان اور ایران کے درمیان جوائنٹ اکنامک فری زون پر توثیق جب کہ سویلین معاملات میں عدالتی امور پر ایم او یو پر دستخط ہوئے۔پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے، ویٹرنری اور حیوانات کی صحت سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس سے پہلے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ، 2017 کے بعد کسی ایرانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عام انتخابات کے بعدآپ پہلے سربراہ مملکت ہیں جوپاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کی۔ایران کے صدر ابراہیم کو وزیراعظم ہاؤس پہنچے پرپاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے وفاقی کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا جس کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یوم ارض کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی جائیں گے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...