سٹاک ہوم (صباح نیوز) امریکہ ، چین اورروس کے بعد بھارت سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔جنگی اخراجات میں اضافہ کرنے والے ممالک میں انڈیا عالمی درجہ بندی میں83.6ارب ڈالرز کے اخراجات کے ساتھ2023میں عالمی سطح پر چوتھے، ایشیا میں تیسرے نمبر پر اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر رہا۔عالمی جنگی اخراجات میں انڈیا کا شیئر 3.4فیصد رہا۔دنیا میں مسلسل نویں سال جنگی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے جو 2023 میں مجموعی طور پر 24.43کھرب ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔ امریکہ ، چین ،روس ، بھارت کے بعد سعودی عرب،اسرائیل،ایران،کویت،عمان، سرفہرست ہیں ۔امریکہ نے دفاعی اخراجات میں 9.16 کھرب ڈالرز خرچ کیے۔روس نے 2.96 کھرب ڈالرز ،چین نے 1.09 کھرب ڈالرز ،انڈیا نے 0.836 کھرب ڈالرز خرچ کیے۔سعودی عربنے 0.758 کھرب ڈالرز خرچ کیے۔عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان گذشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں دفاع پر اخراجات کی مد میں کم ترین سطح پر کھڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں پاکستان نے دفاع پر 8.5 ارب ڈالرز خرچ کیے۔ جو 2014 سے 2023 (دس سالوں کی) اوسط کے مطابق منفی 13 فیصد بنتی ہے۔اگر پاکستان کی جی ڈی پی میں دفاعی بجٹ کے حصے کی بات کی جائے تو 2014 میں یہ 3.1 فیصد تھی جو 2023 میں 2.8 فیصد رہ گئی ہے۔2022 میں پاکستان دفاعی اخراجات کی عالمی درجہ بندی میں 24ویں نمبر پر تھا جو اب 30ویں نمبر پر موجود ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...