امریکی وزیر خارجہ24اپریل سے چین کا 3روزہ دورہ کرینگے

23 اپریل ، 2024

بیجنگ (اے پی پی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن24اپریل سے چین کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران پیر کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر 24 سے 26 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔