اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید اقتصادی خطرات لاحق ہیں،پلاسٹک ہماری خوارک میں شامل ہوکر براہ راست انسانی صحت کیلئے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے ذیادہ اثر انداز ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے،آئیں سب ملکر ماحولیاتی تحفظ کیلئے معاشرے میں مربوط پالیسیوں کے اطلاق میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر ماحولیاتی تحفظ کیلئے معاشرے میں مربوط پالیسیوں کے اطلاق میں کردار ادا کریپیر کوانہوں نے یومِ ارض 2024 کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم ارض منایا جارہا ہے. اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ہم سب کو کرہ ارض کی حفاظت کی ذمہ داری کی یاد دہانی کروانا اور آئندہ نسلوں کیلئے اس سیارے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ 2024 کا یومِ ارض Planet vs Plastics کے موضوع سے منایا جارہا ہے جس کا مقصد 2040 تک پلاسٹک کے استعمال میں 60 فیصد تک کمی لانا ہے، آئیے آج کے دن ہم پلاسٹک کے ذمہ دارانہ استعمال کا عزم کریں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...