حماس حملے روکنے میں ناکامی ، اسرائیلی ملٹری خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

23 اپریل ، 2024

تل ابیب(صباح نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی ملٹری خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل اہارون حالیوا مستعفی ہو گئے۔ ،اہارون حلیوا نے 7اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔حلیوا ،حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اسرائیل کی اعلی ترین شخصیت ہیں ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفی منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفی دیگر فوجی افسران کے لیے بھی حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے تجزیے کے مطابق اعلی فوجی افسر کا استعفی دیگر فوجی افسران کے لیے بھی مستعفی ہونے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔