پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانونی طور پر رہنے والے افغان شہریوں کو ہراساں یا بے دخل نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ اس طرح کا کوئی بھی اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو خراب کر سکتا ہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تمام غیر قانونی افغان تارکین وطن کو پہلے ہی واپس بھیج دیا گیا ہے اور قانونی طور پر ملک میں رہنے والے افغان باشندوں کے خلاف فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران ہمیں خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کا کام سونپا گیا تھا اور انہیں ملک بدر کر دیا گیا اور بغیر دستاویزات کے صوبے میں رہنے والے تمام افغان واپس افغانستان چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں صرف وہ افغان باقی رہ گئے ہیں جن کے پاس پاکستانی قانون اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین جیسے اداروں کی بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق افغان سٹیزن کارڈز موجود ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...