سانحہ ماڈل ٹائون:دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست سماعت کل ہوگی

28 نومبر ، 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ29نومبر کو صبح دس بجےسماعت کرے گا، عدالت نے فریقین وکلاء دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔