اسلام آبا ( طاہر خلیل، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار خصوصی ، نیوز ایجنسیاں )،ضیافت سے قبل صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہو ئی اس موقع پر مذاکرات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے۔ لاہور میں بھی عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔صدر زرداری نے ایرانی ہم منصب کا ایوان صدر آمد پر استقبال کیا، دونوں رہنمائوں نے اہم علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں صدور نے غزہ کے عوام پر اسرائیلی جبر کے خاتمے، انسانی امداد میں اضافے کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر زرداری نے اصولی موقف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت پر ایران کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ایرانی صدرنے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں صدر مملکت نے ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا ۔ادھر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پارلیمانی روابط، علاقائی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو طرفہ مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایران کے صدرکیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی کے دورہ پاکستان سے نا صرف دونوں برادر اسلامی ممالک میں تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس دورے کے خطے کے دیگر ممالک پر بھی دور رس نتائج مرتب ہونگے ۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں اٹھارہ ماہ سے قید سینیٹر اعجاز احمد چوہدری...
اسلام آبادافغانستان میں سعودی عرب کا سفارتخانہ فعالیت کی طرف پیشرفت کر رہا ہے اور پیر کو افغانستان کے عبوری...
راولپنڈی اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ضلع اٹک میں واقع علاقہ کو تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کی حدودمیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن کے در میان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، مذاکرات کے تنا...
اسلام آباد وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے افغان جنگ کی وجہ سے 90 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے، پاکستان کو 152 ارب...
اسلام آباد سینٹ کے منگل کو شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 13نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، ایوان بالا کا اجلاس...
اسلام آباد حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سےاہم پیشرفت ہوئی ہے ، فریقین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور16...
اسلام آباد چین کی تکنیکی ٹیم رواں ماہ کے آخر تک 6.7 ارب ڈالر کی تخمینہ لاگت سے مین لائن ریل لنک کی تعمیر کے...