لاہور ( جنگ نیوز،ایجنسیاں ) پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اس کا دائرہ بتدریج بڑھایا جائے گا ، ہم کام کریں گے اورکرتے رہیں گے،ہمارا کام بولے گا، مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد دی ، اور حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام جان چکے ہیں ترقی کیلئے نوازشریف کی قیادت ضروری ہے۔ پنجاب کوآگے لیکر جائیں گے،ترقی کا سفرہر روز تیز تر ہوگا۔وزیراعلیٰ نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ پولیس اوردیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ” بجلی بل سے نجات روشنی کے ساتھ“،پنجاب میں 50ہزار گھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہونگے۔ سسٹم میں، دو سولر پلٹیں،بیٹری، انورٹر،تاریں دی جائیں گی۔ جس سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیر چلائی جا سکے گی۔ لتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔ مریم نوازنے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ روشن گھرانہ پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشنʼʼ میری آواز، مریم نوازʼʼ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا،جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ور چوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا۔ جس میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون افسران کو تعینات کیا گیاہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نےارتھ ڈے پرپیغام میں کہا کہ زمین تباہ ہوئی تو انسان اور کوئی جاندار بھی زندہ نہیں بچے گا۔ پنجاب حکومت نے ماحول دوست گرینڈپلان پر عمل درآمد ʼپلاسٹک کو ناںʼʼمہم کا آغاز کردیا ہے،ارتھ ڈے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر منایاجا رہا ہے5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہو گی ،۔ ہر شہری درخت لگا کر، شاپنگ بیگز استعمال نہ کرکے زمین کی زندگی بڑھا سکتا ہے۔
اسلام آ باد ترکیہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں گذشتہ مسلسل دو مالی سالوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔گذشتہ مالی...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے...
اسلام آباد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک...
کراچی کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران اسٹوڈنٹ ویزا کے 7 افراد سمیت 86 مسافروں کو...
کراچی سعودی عرب، امارات سمیت مختلف 12 ملکوں سے 131 پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹے کے دوران ڈی پورٹ کردیا گیا۔ جن...
اسلام آ باد سی ایس ایس امتحان 2025 مؤخر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے بعد فیڈرل پبلک...
اسلام آبادترک صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کادوروزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے ،ترکیہ کے صدر رجب طیب...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں نئے مقرر ہونے والے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج کی تقریب حلف برداری آج منعقد ہوگی...