شہباز حکومت کا بڑا فیصلہ، PTI کابینہ ارکان کے نام ECL سےنکالنے کی منظوری

23 اپریل ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) شہباز شریف حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے ۔ذرائع کے مطا بق عمران خان ،بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے۔موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی جن سیاسی شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ان میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور ‘ غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود ‘ اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی ‘ اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان، اور فواد چوہدری ‘ فروخ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی۔