ایرانی صدر کےدورہ لاہور پر VVIP سیکورٹی گائیڈ لائنزجاری

23 اپریل ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ)وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر پنجاب حکومت نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے آج دورہ لاہور کے موقع پر وی وی آئی پی سیکورٹی گائیڈ لائنزجاری کر دی ۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہو ر کو مختصر کر دیا گیا ۔دورہ مختصرہونے کی ایک بڑی وجہ سیکورٹی کلئیرنس کے حوالے سے ایشوز بھی تھے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ایرانی صدر کی لاہور میں بعض سرگرمیوں کو جن میں ثقافتی و صحافتی شخصیات سے ملاقاتوں میں دوطرفہ ثقافت اور تعلقات اور روابط کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی شامل تھا کو حکومت کی طرف سے سیکورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر پروگرام میں سے ختم کرنا پڑا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر کے اعزاز میں گورنر ہائوس لاہور میں ظہرانے کا اہتمام کی گیا ہے۔ گورنر ہائوس کے وی وی آئی پی ہال میں ظہرانہ ہوگا وہاں 150افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ ایرانی صدر کے ساتھ آنے والے افراد کی تعداد 78ہے۔