اسلام آباد( رانا غلام قادر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے71کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی جعلی بنک گارنٹی کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔ ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن(ر)ظفر اقبال نے پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک روڈ ہا ئوسنگ اسکیم اسلام آ باد غلام فرید شیخ کو چارج شیٹ جاری کردی ،ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائو سنگ اتھارٹی نے معاملہ کی باضابطہ انکوائری کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی ہے۔ چیف انجنیئر کرنل (ر) امتیاز الحق خٹک کو کمیٹی کا چیئر مین اور ڈائریکٹر لا ء باسط خان کو ممبر مقرر کیا گیا۔ چارج شیٹ فیڈر ل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایمپلائز ریگولیشنز 2020 کے تحت جاری کی گئی ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نو مئی 2023 کو 716 ملین روپے کی بنک گارنٹی وصول کی جو کورنگ لیٹر کے بغیر تھی۔ بنک گارنٹی مقررہ فارمیٹ کے مطابق نہیں تھی۔ ٹھیکیدار نے دانستہ جعلی بنک گارنٹی جمع کرائی جس پر جعلی مہر لگی تھی تاکہ 716 ملین روپے کے موبلائزیشن ایڈوانس کو بچاسکے۔ بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام فرید نے بنک گارنٹی کے تصدیق کرایے بغیر ہی 358 ملین روپے کی ادائیگی کا کیس فارورڈ کردیا ۔ انہوں ویری فیکیشن کے پراسیس میں بھی ذاتی دلچسپی لی اور فنانس ونگ کو یقین دلایا کہ بنک گارنٹی ٹھیک ہے ۔ اس کیلے وٹزایپ پر جعلی ویری فیکیشن منگوائی گئی ۔ مزید 358 ملین کی ادائیگی دو فی صد کام سے مشروط تھی مگر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس کے بغیر ہی ادا ئیگی کا کیس پراسیس کردیا ۔
اسلام آباد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ،ذرائع کے...
کراچی وفاقی وزیر مذہبی امورسر دار محمد یوسف نے کہا ہے کہ علماء کو شہید کرنا ایک دہشت گردی ہے، پاکستان کو...
پشاورخیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنروں اور پاک فوج کے لوکل فارمیشن کمانڈرز کی مشترکہ سربراہی میں بننے...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت -تاریخی ورثے کی...
اسلام آبادپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےسابق مرکزی چیئرمین اورپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کےچیئرمین...
انصار عباسی اسلام آباد پنجاب کی بیوروکریسی میں سیاسی تقرریوں پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دیرینہ...
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...