اسلام آباد(فاروق اقدس)قومی اسمبلی کا رواں سیشن جس کے اب تک ہونے والے اجلاسوں کا اختتام ہنگامہ آرائی، کورم کی نشاندہی اور بدنظمی پرہوا پیر کو اس کے برعکس ایوان میں شورشرابہ ،ہنگامہ آرائی ،الزامات لگے ،نہ نعرے بازی اور نہ ہی اشتعال انگیز طرزعمل کا سامنا ہوا اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے گزشتہ روز ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کی بڑی کامیابی کو الزامات اور دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی انداز میں اپنے تحفظات کا ذکر ضرور کیا لیکن ان کا لب و لہجہ اور لفظوں کا انتخاب غیر پارلیمانی ہر گز نہیں تھا گو کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر بلوچ نے ہنگامہ آرائی کا کچھ ماحول بنانے کی کوشش کی لیکن سپیکر سردار ایاز صادق نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور ایوان کا ماحول مجموعی طور پر نہ صرف پرامن بلکہ خاصا خوشگوار رہا۔ بعض ارکان ایوان کی اس صورتحال کو ایرانی صدر کی پاکستان آمد کے’’فیوض و برکات‘‘سے تعبیر کر رہے تھے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کا یہ کردار اس حوالے سے اہم تھا کہ ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے وہ اپوزیشن لیڈر سمیت ایوان میں بلاتفریق تمام جماعتوں کے نمائندہ ارکان کو اپنے ہمراہ لیکر گئے تھے جس کا مقصد ایک طرف تو ایوان میں ہم آہنگی اور خوشگوار ماحول کا قیام تھا تو دوسری طرف ایران سے آئے ہوئے مہمانوں کو یہ پیغام بھی دینا مقصود تھا کہ ان کی آمد کی خوشی اور استقبال کیلئے حکومت اور اپوزیشن مشترکہ طور پر چشم براہ ہے۔ ایوان کے پرسکون ماحول میں چلنے والی کارروائی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن شاہد خٹک نے جو پی ٹی آئی کے پرچم کا سکارف پہنے ہوئے تھے اپنا تعارف کراتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ میں دو مرتبہ اس ایوان کا رکن بن چکا ہوں اور ایوان کے تمام قواعد وضوابط سے بخوبی آشنا ہوں لیکن میں حکومت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جب تک ہمارے لیڈر عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا ہم اس ایوان کو کسی صورت چلنے نہیں دینگے لیکن ان کے اس طرز عمل اور ڈائیلاگ کا ردعمل اور حوصلہ افزائی نہ تو حکومتی بنچوں سے ہوئی اور نہ ہی اپوزیشن بنچوں سے ان کے اپنے ساتھیوں کی جانب سے۔ ایوان میں حکومتی وزرا اور پیپلزپارٹی کے اہم ارکان کی تعداد برائے نام تھی جن میں اکثریت ایرانی صدر کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات میں شریک تھے جبکہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے اجلاس بھی قبل از وقت ختم کر دیا کیونکہ بقیہ ارکان نے بھی اس حوالے سے تقریب میں شرکت کرنی تھی۔
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، پاکستان کے گوادر فری زون سے مصنوعات کی برآمدات نہ صرف بندرگاہ کو...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، ملک چھوڑنے کی ڈیڈ...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آبادوزارت صنعت و پیداوار واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیکا...
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد مقدمات میں کمی...
اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا عہدہ چھوڑنے کیلئے ایک...